اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسان کی زندگی کا مقصد فقط کھانا پینا اور کھیل و کود نہیں ہے ۔دنیا کا ہر عاقل اور حکیم شخص جب بھی کسی چیز کی تخلیق کرتا ہے تو اسکا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے ۔اس لئے یہ کس طرح ممکن ہے کہ پروردگار عالم جو ساری کائنات کا خالق ہونے کے ساتھ ساتھ مدبر اور حکیم بھی ہے وہ اس دنیا کی مخلوقات خصوصا انسانوں کو عبث اور بیکار خلق کر دے لہذا انسانوں کی خلقت کا مقصد علم اور کمال کا حاصل کرنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار آج لکھنو کی درسگاہ باقریہ میں جشن امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر منعقد ہونے والی محفل میں صدر مدرس مولانا حسن عسکری نے کیا ۔مولانا کی تقریر سے قبل درسگاہ کے طلاب وصی عباس ، محمد علی، عباس مہدی ، ولی عباس ، عون عباس ، محمد قائد ، جعفر عباس ،قاسم حسین اور طالبات میں انعم عباس ، معصومہ رضوی، منتشا رضوی، مہدیہ فاطمہ، گل فاطمہ، مصباح فاطمہ، کساء زہرا، ندبہ فاطمہ، نایسہ رضوی، شرح کا فاطمہ، ارضین فاطمہ، عینی زہرا، عالیہ فاطمہ نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ محفل کے بعد برنگ اور شیر پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں درسگاہ کے سبھی طلاب اپنے اپنے گھروں سے انواع و اقسام کی چیزیں پکوا کر لاے تھے جسے انہوں نے آپس میں تقسیم کرتے ہوئے نوش کیا ۔
مولانا حسین عباس ترابی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات بچوں میں محبت، آپسی مدد کو فروغ دیتی ہیں ۔ آخر میں انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔









۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242